نیا غلافِ کعبہ یکم محرم کو تبدیل کیا جائے گا

نیا غلافِ کعبہ یکم محرم کو تبدیل کیا جائے گا

نیا غلافِ کعبہ اسلامی فنِ خطاطی اور دستکاری کا ایک شاندار نمونہ تصور کیا جاتا ہے

خانہ کعبہ کا نیا غلاف (کسوہ) یکم محرم الحرام کو تبدیل کیا جائے گا جس کے لیے روح پرور اور باوقار تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔

اس سلسلے میں خادم الحرمین الشریفین کی نیابت میں نیا غلافِ کعبہ کلید بردارِ کعبہ کے حوالے کرنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں نئے کسوہ کی باضابطہ حوالگی عمل میں لائی گئی۔

حرمین شریفین کے امور کی نگرانی کرنے والے اداروں کے مطابق ہر سال کی طرح اس بار بھی ہجری نئے سال کے آغاز پر غلافِ کعبہ تبدیل کیا جائے گا جو ایک تاریخی اور مذہبی اہمیت کا حامل موقع سمجھا جاتا ہے۔

یاد رہے کہ غلافِ کعبہ جسے “کسوہ” کہا جاتا ہے روایتی طور پر خصوصی مہارت اور نفیس کاریگری کے ساتھ تیار کیا جاتا ہے۔ اس کی تیاری میں اعلیٰ معیار کے ریشم کے علاوہ چاندی اور سونے سے مزین دھاگوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔

نیا غلافِ کعبہ اسلامی فنِ خطاطی اور دستکاری کا ایک شاندار نمونہ تصور کیا جاتا ہے جس کی تیاری میں ماہر کاریگر کئی ماہ تک کام کرتے ہیں۔

Related posts

اٹلی میں شدید گرمی کا قہر، درجہ حرارت 45 ڈگری تک پہنچنے کا امکان

ایران پر امریکا کا پروجیکٹائلز حملہ، 4 مقامات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

سونا اور چاندی مزید گھٹ گئی، قیمت میں ہوئی کتنی کمی؟