کراچی: ملک میں سونے اور چاندی کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ایک تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار600 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 24 ہزار 136 روپے ہوگئی اسی طرح دس گرام سونےکی قیمت 4801 روپے کی کمی سے3 لاکھ 63 ہزار 628 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں 56 ڈالرکی کمی فی اونس سونا 4017 ڈالر پرآگیا جبکہ فی اونس چاندی 58.10 ڈالر پرآگئی۔
50 روپے کی کمی سے فی تولہ چاندی کی قیمت 6289 روپے جبکہ 10گرام چاندی کی قیمت43 روپے کی کمی سے5391 روپے ہوگئی۔