ایران معاہدے پر ٹرمپ فیصلہ نہ کر سکے، اہم اجلاس بے نتیجہ ختم

ایران معاہدے پر ٹرمپ فیصلہ نہ کر سکے، اہم اجلاس بے نتیجہ ختم

ایران کے حوالے سے کسی حتمی نتیجے یا فیصلے پر اتفاق نہ ہو سکا اور مشاورت بغیر کسی اعلان کے اختتام پذیر ہوئی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع سے متعلق معاہدے پر حتمی فیصلہ نہ کر سکے جس کے باعث معاملہ فی الحال مؤخر کر دیا گیا ہے۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ایران سے متعلق اہم پیش رفت پر غور کے لیے وائٹ ہاؤس کے سچویشن روم میں صدر ٹرمپ کی زیرِ صدارت تقریباً دو گھنٹے تک اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اجلاس کے دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، تاہم ایران کے حوالے سے کسی حتمی نتیجے یا فیصلے پر اتفاق نہ ہو سکا اور مشاورت بغیر کسی اعلان کے اختتام پذیر ہوئی۔

وائٹ ہاؤس نے بھی سچویشن روم میں ہونے والے اجلاس کے اختتام کی تصدیق کی ہے تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

اس سے قبل صدر ٹرمپ نے ایران کی بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ آبنائے ہرمز میں امریکی پابندیوں کے باعث رکے ہوئے جہاز اب دوبارہ اپنے سفر کا آغاز کر سکتے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے آبنائے ہرمز میں امریکی بحریہ کی کارروائی کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ عالمی تجارت اور توانائی کی ترسیل کے تحفظ کے لیے یہ اقدامات ناگزیر تھے۔

Related posts

جائیداد تنازع کیس؛ راحت فتح علی خان کو عدالت سے ریلیف مل گیا

عالمی سطح پر پاکستان کی اہمیت میں اضافہ، مودی کی 10 سالہ حکمت عملی ناکام قرار

نیا غلافِ کعبہ یکم محرم کو تبدیل کیا جائے گا