ایران پر امریکا کا پروجیکٹائلز حملہ، 4 مقامات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

ایران پر امریکا کا پروجیکٹائلز حملہ، 4 مقامات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

ایران میں فوجی اہداف کے خلاف تازہ حملوں کی کارروائی مکمل کر لی گئی ہے، سینٹکام

ایران کے اہم شہر بوشہر میں امریکی حملوں کی اطلاعات سامنے آگئیں جہاں ایرانی حکام کے مطابق چار مختلف مقامات کو امریکی پروجیکٹائلز سے نشانہ بنایا گیا۔

بوشہر کے نائب گورنر برائے سیاسی و سیکیورٹی امور احسان جہانیان نے سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کو بتایا کہ منگل کی دوپہر شہر کے مختلف علاقوں میں حملے ہوئے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق بوشہر اور قریبی علاقے چوگادک کے رہائشیوں نے متعدد دھماکوں کی آوازیں سنیں جبکہ جنوبی ایران کے شہر بندر عباس کے مغرب میں بھی پانچ دھماکوں کی اطلاعات سامنے آئیں۔

اس سے قبل امریکی سینٹرل کمانڈ نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران میں فوجی اہداف کے خلاف تازہ حملوں کی کارروائی مکمل کر لی گئی ہے جن میں بوشہر، چاہ بہار، جاسک، کنارک، ابوموسیٰ اور بندر عباس سمیت کئی مقامات شامل تھے۔

یہ حملے آبنائے ہرمز کے گرد بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران کیے گئے ہیں۔ امریکا کا کہنا ہے کہ کارروائیاں ایرانی حملوں کے جواب میں کی جا رہی ہیں جبکہ تہران اور واشنگٹن کے درمیان کشیدگی میں حالیہ دنوں میں دوبارہ اضافہ ہوا ہے۔

قطر اور پاکستان کی کوششوں سے جون 2026 میں جنگ بندی کی جانب پیش رفت ہوئی تھی تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 8 جولائی کو اعلان کیا کہ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بعد جنگ بندی ختم ہو چکی ہے۔

Related posts

اٹلی میں شدید گرمی کا قہر، درجہ حرارت 45 ڈگری تک پہنچنے کا امکان

سونا اور چاندی مزید گھٹ گئی، قیمت میں ہوئی کتنی کمی؟

امریکا ایران کشیدگی، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ