ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ مل کر ایران کے خلاف سازش کرنے والوں کا احتساب کیا جائے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ ایران کے عظیم عوام سے دشمنی ایک احمقانہ جوا ہے جب کہ ایرانی عوام کے خلاف اسرائیل کے ساتھ گٹھ جوڑ ناقابلِ معافی عمل ہے۔
Netanyahu has now publicly revealed what Iran’s security services long ago conveyed to our leadership.
Enmity with the Great People of Iran is a foolish gamble. Collusion with Israel in doing so: unforgivable.
Those colluding with Israel to sow division will be held to account.
— Seyed Abbas Araghchi (@araghchi) May 13, 2026
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی جانب سے کیے گئے حالیہ انکشافات سے متعلق ایرانی سیکیورٹی ادارے پہلے ہی ملکی قیادت کو آگاہ کر چکے تھے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ایران اپنے قومی مفادات اور عوام کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔