ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں اضافہ؛ اگست کے لیے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری
ایل پی جی کی نئی قیمت 254 روپے 32 پیسے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔
اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اگست کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کردیا۔
اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 12 روپے 89 پیسے جب کہ گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 152 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ایل پی جی کی نئی قیمت 254 روپے 32 پیسے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔
اتھارٹی نے گھریلو استعمال کے سلنڈر کی نئی قیمت 3 ہزار روپے 92 پیسے مقرر کردی ہے جو گزشتہ قیمت کے مقابلے میں 152 روپے زیادہ ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اگست سے پورے مہینے کے لیے ہوگا۔