ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیش رفت ہو رہی ہے، جے ڈی وینس
ٹرمپ امریکی عوام کو ایران کے ممکنہ ایٹمی خطرات سے محفوظ رکھنا چاہتے ہیں، امریکا
واشنگٹن: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری مذاکرات میں پیشرفت ہو رہی ہے اور امریکا اس معاملے میں سفارتی کوششیں جاری رکھا ہوا ہے۔
جے ڈی وینس نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس مؤقف سے مکمل اتفاق کرتا ہوں کہ ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار نہیں ہونے چاہیں۔
انہوں نے کہا کہ ٹرمپ امریکی عوام کو ایران کے ممکنہ ایٹمی خطرات سے محفوظ رکھنا چاہتے ہیں اور اسی مقصد کے تحت مختلف سفارتی اور سیکیورٹی اقدامات پر توجہ دی جا رہی ہے۔
امریکی نائب صدر نے مزید کہا کہ امریکا کو اس وقت کئی دیگر اہم چیلنجز کا بھی سامنا ہے جب کہ صدر ٹرمپ بیک وقت مختلف عالمی اور داخلی مسائل سے نمٹ رہے ہیں۔