اسلام آباد: حکومت نے ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کردی۔
حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 12 پیسے کی کمی کردی جس کے بعد فی لیٹر پیٹرول کی قیمت 336 روپے 3 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔
اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں 66 پیسے کی کمی کی ہے جس کے بعد فی لیٹر ڈیزل کی قیمت 392 روپے 38 پیسے مقرر کی ہے۔