کیا مومنہ اقبال جلد شادی کرنے والی ہیں؟ افواہیں سرگرم

کیا مومنہ اقبال جلد شادی کرنے والی ہیں؟ افواہیں سرگرم

مداحوں کی جانب سے اداکارہ کی شادی کی خبروں پر ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال کے حوالے سے سوشل میڈیا پر شادی سے متعلق خبروں نے توجہ حاصل کر لی ہے تاہم اس حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مختلف پوسٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اداکارہ مومنہ اقبال جلد شادی کے بندھن میں بندھ سکتی ہیں اور قریبی حلقوں میں مبینہ طور پر دعوت ناموں کی ترسیل بھی شروع ہوچکی ہے۔

ان غیر مصدقہ خبروں کے مطابق ان کے ہونے والے مبینہ شریکِ حیات کا تعلق شوبز انڈسٹری سے نہیں بتایا جا رہا تاہم اس بارے میں تفصیلات واضح نہیں ہیں۔

اداکارہ کے مداحوں کی جانب سے بھی ان خبروں پر ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے جبکہ کئی صارفین نے ابھی سے نیک خواہشات کا اظہار کرنا شروع کر دیا ہے۔

Related posts

اہرامِ مصر کے سائے میں ہانیہ عامر کا منفرد انداز؛ تصاویر وائرل

کیا عاطف اسلم موسیقی چھوڑنے والے ہیں؟ گلوکار نے حقیقت بتادی

جعلی آئی ڈیز سے تنگ بشریٰ انصاری نے ایک بار پھر مداحوں کو خبردار کردیا