عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ سونے کی قیمت میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔

برطانوی خام تیل ’’برینٹ کروڈ آئل‘‘ کی قیمت تقریباً 4 فیصد اضافے کے بعد 105 ڈالر 83 سینٹس فی بیرل تک پہنچ گئی۔

اسی طرح امریکی خام تیل ’’ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ‘‘ بھی 4 فیصد اضافے کے ساتھ 100 ڈالر 21 سینٹس فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

دوسری جانب عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مندی کا رجحان برقرار ہے جہاں فی اونس سونا 4 ہزار 683 ڈالر کی سطح پر موجود ہے۔

عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت تقریباً 81 ڈالر کے قریب ٹریڈ کررہی ہے جب کہ نیچرل گیس 2 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو پر خرید و فروخت ہو رہی ہے۔

Related posts

خلیجی تعاون کونسل اور امریکا کا لبنان میں غیرسرکاری گروہوں کومکمل غیرمسلح ہونے کا مطالبہ

متحدہ عرب امارات کا موسم: نمی میں اضافے کے ساتھ ہی گرمی جاری ہے، دبئی، شارجہ اور ابوظہبی میں رات بھر دھند کا امکان ہے

DEWA کو عالمی سطح پر 11 بہترین طریقوں کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے جو پانچ سے سات ستارہ IBPC کی درجہ بندی حاصل کرتے ہیں۔