ایران کا امریکا پر غیرمنصفانہ مطالبات کا الزام؛ مذاکراتی کشیدگی برقرار

ایران کا امریکا پر غیرمنصفانہ مطالبات کا الزام؛ مذاکراتی کشیدگی برقرار

امریکی مطالبات کی بنیاد پر مذاکرات کو آگے لے جانا عملی طور پر دشوار ہو گیا ہے

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا مذاکراتی عمل میں غیر منصفانہ اور غیر منطقی مطالبات کر رہا ہے جس کے باعث سفارتی پیش رفت متاثر ہو رہی ہے۔

غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ امریکی رویہ مسلسل سخت اور غیر حقیقت پسندانہ ہے جب کہ بعض شرائط حد سے زیادہ اور ناقابل قبول ہیں جس کی وجہ سے بات چیت کو آگے بڑھانا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ امریکی مطالبات کی بنیاد پر مذاکرات کو آگے لے جانا عملی طور پر دشوار ہو گیا ہے اور موجودہ طرزِ عمل مذاکراتی عمل کو مزید پیچیدہ بنا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ذریعے سفارتی رابطہ کاری کا سلسلہ جاری ہے تاہم خطے میں امن اور استحکام کو امریکا اور اسرائیل کی پالیسیوں نے شدید نقصان پہنچایا ہے۔

اسماعیل بقائی نے مزید کہا کہ موجودہ کشیدگی نے علاقائی سلامتی کو کمزور کیا ہے اور سفارتی کوششوں کے باوجود صورتحال میں بہتری کے بجائے مزید بگاڑ پیدا ہو رہا ہے۔

Related posts

متحدہ عرب امارات کا موسم: نمی میں اضافے کے ساتھ ہی گرمی جاری ہے، دبئی، شارجہ اور ابوظہبی میں رات بھر دھند کا امکان ہے

DEWA کو عالمی سطح پر 11 بہترین طریقوں کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے جو پانچ سے سات ستارہ IBPC کی درجہ بندی حاصل کرتے ہیں۔

29ویں دبئی سمر سرپرائزز 2 جولائی سے شروع ہوں گے۔