اہرامِ مصر کے سائے میں ہانیہ عامر کا منفرد انداز؛ تصاویر وائرل
ہانیہ عامر کی دلکش تصاویر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئیں
پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے مصر کے تاریخی اہرامِ جیزہ کے سامنے بنوائی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرکے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی۔
ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر اپنی تصاویر پوسٹ کیں جن میں وہ اہرامِ مصر کے حسین منظر کے درمیان منفرد اور اسٹائلش انداز میں دکھائی دے رہی ہیں۔
تصاویر میں ہانیہ عامر نے خوبصورت پرنٹڈ اسکارف کے ساتھ سن گلاسز پہن رکھے ہیں جبکہ پس منظر میں مصر کے تاریخی اہرام واضح طور پر نظر آرہے ہیں۔
اداکارہ کی پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے پسندیدگی کا اظہار کیا جا رہا ہے اور صارفین ان کے انداز، تصاویر اور مصر کے خوبصورت پس منظر کو سراہ رہے ہیں۔
ہانیہ عامر کی یہ تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں جہاں ان کے مداحوں کی جانب سے مختلف تبصروں کے ذریعے ان کے نئے لک کی تعریف کی جارہی ہے۔