آبنائے ہرمز دوبارہ بند؛ ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا کنٹرول سنبھالنے کا دعویٰ
ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے مطابق آبنائے ہرمز کی صورتحال دوبارہ سابقہ حالت میں آچکی ہے
آبنائے ہرمز ایک بار پھر بند ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں جہاں ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے اس اہم سمندری گزرگاہ پر دوبارہ کنٹرول سنبھالنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے مطابق آبنائے ہرمز کی صورتحال دوبارہ سابقہ حالت میں آچکی ہے اور اب یہ مکمل طور پر ایران کی مسلح افواج کے سخت کنٹرول میں ہے۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ امریکی ناکہ بندی کی آڑ میں سمندری قزاقی اور بحری چوری کی کارروائیاں جاری تھیں جس کے باعث یہ اقدامات کیے گئے۔
انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر امریکا ایرانی جہازوں کے لیے کسی قسم کی رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کرتا ہے تو اس صورتحال کو بآسانی تبدیل کیا جا سکتا ہے۔
یاد رہے کہ آبنائے ہرمز عالمی سطح پر تیل کی ترسیل کا ایک نہایت اہم راستہ ہے اور اس کی بندش سے بین الاقوامی مارکیٹس پر گہرے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
