پی ایس ایل 11 کے 26 میچز مکمل، پوائنٹس ٹیبل پر دلچسپ صورتحال
ناقابل شکست پشاور زلمی میچز میں 13 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے
ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے 26 میچز مکمل ہونے کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر دلچسپ صورتحال سامنے آگئی ہے جہاں پلے آف مرحلے کیلئے ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ جاری ہے۔
ناقابل شکست پشاور زلمی میچز میں 13 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے اور پلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔
دوسری جانب آٹھویں نمبر پر موجودراولپنڈیز اپنے 6 میچز ہار کر پلے آف کی دوڑ سے باہر ہو چکی ہے۔
پلے آف کی باقی 3 نشستوں کے لیے 6 ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ جاری ہے۔اسلام آباد میچز میں 9 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، جبکہملتان سلطان میچز میں 8 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے اور مضبوط امیدوار سمجھی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 11؛ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی لاہور قلندرز کو شکست
تفصیلات کے مطابق چوتھے، پانچویں اور چھٹے نمبر پر بالترتیکوئٹہ گلیڈی ایٹرز, حیدرآباد کنگز مین اور کراچی کنگز موجود ہیں۔
دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز میچز میں صرف 4 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے اور اسے پلے آف میں جگہ بنانے کیلئے مسلسل 4 میچز جیتنے کا مشکل چیلنج درپیش ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور قلندرز، لگاتار 3 میچز ہارنے کے بعد آج راولپنڈیز کے خلاف اہم میچ کھیلے گی۔
ٹورنامنٹ کا پلے آف مرحلہ 28 اپریل سے شروع ہوگا، جبکہ باقی 14 لیگ میچز نے صورتحال کو مزید سنسنی خیز بنا دیا ہے۔
