سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ نرخ پھر 5 لاکھ روپے سے تجاوز
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک بار پھر 5 لاکھ روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔
سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 4,500 روپے مہنگا ہو کر 5 لاکھ 6 ہزار 62 روپے تک پہنچ گیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 3,858 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 33 ہزار 866 روپے ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے جہاں فی اونس قیمت 45 ڈالر بڑھ کر 4,837 ڈالر تک پہنچ گئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ فی تولہ چاندی 118 روپے مہنگی ہو کر 8,562 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
