امریکا خود کو آقا سمجھنا چھوڑ دے تو معاہدے کی راہیں کھل سکتی ہیں، ایرانی صدر
پزشکیان کی جانب سے مذاکراتی ٹیم کے ارکان کی کارکردگی کی تعریف کی گئی
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکی حکومت خود کو آقا سمجھنا چھوڑ دے تومعاہدے کی راہیں کھل سکتی ہیں۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ اگر ایرانی قوم کے حقوق کا احترام کیا جائے تو مذاکرات مثبت اور نتیجہ خیز ثابت ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے مذاکراتی ٹیم کے ارکان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کی کوششوں کو قابلِ تحسین قرار دیا۔
صدر پزشکیان کا مزید کہنا تھا کہ مذاکراتی ٹیم اور ڈاکٹر قالیباف کی خدمات کی قدر کرتے ہیں اور ان کی کاوشوں کو اہم سمجھتے ہیں، خدا مذاکراتی ٹیم کو مزید کامیابی اور قوت عطا کرے۔
