امریکا ایران مذاکرات ناکام؛ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں
برطانوی خام تیل کی قیمت میں 6 ڈالر 94 سینٹس کا اضافہ ہوا
امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کی ناکامی کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا جس کی ایک بڑی وجہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹ بھی قرار دیا جا رہا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں امریکی خام تیل کی قیمت 8 ڈالر 40 سینٹس اضافے کے بعد 104 ڈالر 97 سینٹس تک پہنچ گئی۔
اسی طرح برطانوی خام تیل کی قیمت میں 6 ڈالر 94 سینٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد یہ 102 ڈالر 14 سینٹس پر جا پہنچی۔
ماربن کروڈ کی قیمت بھی بڑھ کر 98 ڈالر 16 سینٹس ہو گئی جب کہ نیچرل گیس کی قیمت 2 ڈالر 66 سینٹس تک پہنچ گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق مذاکرات کی ناکامی اور اس کے بعد سامنے آنے والے بیانات نے عالمی منڈی میں بے یقینی کو بڑھایا جس کے باعث تیل کی قیمتوں میں تیزی دیکھنے میں آئی۔
