گیند سے چھیڑ چھاڑ کے الزام میں فخر زمان پر دو میچز کی پابندی

گیند سے چھیڑ چھاڑ کے الزام میں فخر زمان پر دو میچز کی پابندی

فخر زمان نے پی ایس ایل کے کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.14 کی خلاف ورزی کی

پاکستان سپر لیگ 11 میں قومی کرکٹر فخر زمان پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے الزام میں سزا عائد کر دی گئی ہے۔

پی سی بی کے مطابق، فخر زمان نے پی ایس ایل کے کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.14 کی خلاف ورزی کی، جو گیند کی حالت تبدیل کرنے سے متعلق ہے۔

فخر زمان نے لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے میچ کے دوران گیند سے چھیڑ چھاڑ کی، جس پر امپائرز نے لاہور قلندرز کو 5 رنز کی پنالٹی دی اور گیند تبدیل کر دی، تاہم اب فخر زمان پر دو میچز کھیلنے کی پابندی لگادی گئی ہے۔

میچ ریفری روشن مہاناما نے مکمل سماعت کے بعد پابندی کا فیصلہ سنایا۔ فخر زمان نے الزام تسلیم نہیں کیا اور اپنا دفاع پیش کیا۔ سماعت میں شاہین شاہ آفریدی، ثمین رانا اور ٹیم منیجر بھی موجود تھے۔

پی سی بی نے بتایا کہ فخر زمان پر لیول تھری آفنس ثابت ہوئی، جس پر دو میچز کی پابندی عائد کی گئی ہے۔

لاہور قلندرز کے آئندہ 2 میچز میں سے پہلا میچ 3 اپریل کو ملتان سلطانز  اور 9 اپریل کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف شیڈول ہے، فخر زمان ان دونوں میچز میں حصہ نہیں لے سکیں گے، فخر زمان کو 48 گھنٹوں کے اندر اپیل دائر کرنے کا حق حاصل ہے۔

پی ایس ایل کے کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.14 کے تحت گیند کی حالت میں تبدیلی کو سنگین خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے، اور پہلی بار لیول 3 خلاف ورزی پر کم از کم ایک اور زیادہ سے زیادہ دو میچز کی پابندی دی جا سکتی ہے۔

Related posts

دبئی پولیس نے عید الاضحی کے دوران بھکاریوں اور گھومنے پھرنے والے قصابوں کے خلاف خبردار کیا ہے۔

پاکستان وفد بھیجنے کا فی الحال کوئی پروگرام نہیں ہے، اسماعیل بقائی

پاک فوج اور پورے ملک کیلئے عالمی سطح پر انتہائی قابل فخر اور تاریخی اعزاز