سعودی ولی عہد و کینیڈین وزیراعظم کی اہم ملاقات؛ علاقائی و عالمی امور پر گفتگو

سعودی ولی عہد و کینیڈین وزیراعظم کی اہم ملاقات؛ علاقائی و عالمی امور پر گفتگو

سعودی عرب اور کینیڈا نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے

کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی سعودی عرب کے سرکاری دورے پر جدہ پہنچ گئے۔

سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے جدہ میں کینیڈا کے وزیراعظم کا استقبال کیا جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے دوران سعودی عرب اور کینیڈا کے باہمی تعلقات، دوطرفہ تعاون کے فروغ اور مختلف شعبوں میں شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے خطے اور دنیا کو درپیش اہم امور پر بھی گفتگو کی اور باہمی دلچسپی کے متعدد علاقائی و عالمی معاملات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اس موقع پر سعودی عرب اور کینیڈا کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے لیے متعدد مفاہمتی یادداشتوں (ایم او یوز) پر دستخط بھی کیے گئے۔

 

Related posts

اداکار احسن خان کے والد انتقال کر گئے

ڈیجیٹل کرنسی کے استعمال پر مفتی تقی عثمانی کا اہم فتویٰ سامنے آ گیا

ایران کے شہید سپریم لیڈر کی مشہد میں تدفین مکمل، لاکھوں افراد نے آخری سلام پیش کیا