ڈیجیٹل کرنسی کے استعمال پر مفتی تقی عثمانی کا اہم فتویٰ سامنے آ گیا

ڈیجیٹل کرنسی کے استعمال پر مفتی تقی عثمانی کا اہم فتویٰ سامنے آ گیا

دنیا بھر میں کرپٹو کرنسی گزشتہ چند برسوں سے سرمایہ کاری کا ایک مقبول ذریعہ بن چکی ہے

پاکستان کے معروف عالم دین اور صدر وفاق المدارس العربیہ و دارالعلوم کراچی مفتی محمد تقی عثمانی کا کرپٹو کرنسی سے متعلق اہم فتویٰ سامنے آگیا ہے جس میں انہوں نے ڈیجیٹل کرنسی کی شرعی حیثیت پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

مفتی تقی عثمانی کے مطابق ماہرین کی اب تک کی تحقیقات اور آراء کی بنیاد پر کرپٹو کرنسی کو حقیقی مال قرار نہیں دیا جا سکتا بلکہ یہ محض اکاؤنٹ میں درج فرضی نمبروں کی صورت رکھتی ہے۔

انہوں نے اپنے فتویٰ میں کہا کہ چاہے کرپٹو کرنسی یو ایس ڈی ٹی (USDT) کی شکل میں ہو یا کسی اور ڈیجیٹل ٹوکن کی صورت میں اس کے ذریعے خرید و فروخت کرنا جائز نہیں ہے۔

مفتی تقی عثمانی کے صاحبزادے حسن عثمانی نے بھی تصدیق کی ہے کہ کرپٹو کرنسی کے حوالے سے جاری کیا گیا فتویٰ انہی کی جانب سے دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کرپٹو کرنسی گزشتہ چند برسوں سے سرمایہ کاری کا ایک مقبول ذریعہ بن چکی ہے تاہم اس کی شرعی حیثیت، قانونی حیثیت اور مالی تحفظ کے حوالے سے مختلف ماہرین کی آراء سامنے آتی رہی ہیں۔

مفتی تقی عثمانی کے اس مؤقف کے بعد پاکستان سمیت دیگر ممالک میں کرپٹو کرنسی استعمال کرنے والے افراد کے درمیان نئی بحث شروع ہو گئی ہے۔

Related posts

ایران کے شہید سپریم لیڈر کی مشہد میں تدفین مکمل، لاکھوں افراد نے آخری سلام پیش کیا

گولز کی بارش، سنسنی خیز مقابلے اور بڑے اپ سیٹس، کیا یہ تاریخ کا سب سے بہترین ورلڈ کپ بن گیا؟

ایران میں گزشتہ رات ہونے والے دھماکوں سے امریکی فوج نے لاتعلقی کا اعلان کر دیا