عاطف اسلم کا شادی کی سالگرہ پر اہلیہ کے لیے محبت بھرا پیغام

عاطف اسلم کا شادی کی سالگرہ پر اہلیہ کے لیے محبت بھرا پیغام

عاطف اسلم اور سارہ بھروانا 2013 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے

معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم  نے اپنی شادی کی 13ویں سالگرہ کے موقع پر اہلیہ سارہ بھروانہ کے لیے محبت بھرا پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے جسے صارفین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

عاطف اسلم نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر لکھا کہ ’’یہ وہ لڑکی ہے جس نے 13 سال پہلے آج کے دن باقی تمام لڑکیوں کے دل توڑ دیے تھے لیکن میرے دل کو زندگی بھر کے لیے خوش کردیا۔‘‘

انہوں نے کہا کہ “اس دن کے بعد سے ہر لمحہ ہماری زندگی کا ایک خوبصورت باب رہا ہے الحمدللہ۔”

گلوکار نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ ’’آپ سے ملنے سے پہلے تک میں یہ نہیں جانتا تھا کہ محبت اتنی طاقتور ہوسکتی ہے‘‘

عاطف اسلم کی اس پوسٹ کو مداحوں کی جانب سے پسندیدگی کا اظہار کیا جارہا ہے اور وہ انہیں شادی کی سالگرہ پر مبارکباد بھی دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ عاطف اسلم اور سارہ بھروانا 2013 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور ان کے ہاں دو بیٹے اور ایک بیٹی ہیں۔

Related posts

متحدہ عرب امارات میں ملازمتیں فراہم کرنے والے سرفہرست 4 شعبے اور 5 مستقبل کے پیشے لیبر مارکیٹ پر حاوی ہوں گے

مناسک حج کا آغاز؛ لاکھوں عازمین کی منیٰ روانگی، لبیک کی صداؤں سے فضا گونج اٹھی

امریکا ایران کے ساتھ ایٹمی پروگرام پر سنجیدہ بات چیت کیلئے تیار ہے، مارکو روبیو