آج رات چاند خانۂ کعبہ کے عین اوپر ہوگا، سمت قبلہ کا تعین ممکن
فلکیاتی اعتبار سے چاند کا خانۂ کعبہ کے عین اوپر آنا غیر معمولی اہمیت رکھتا ہے
رمضان المبارک کا چاند آج عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا، جو ایک نادر اور روح پرور فلکیاتی منظر پیش کرے گا۔
سعودی ادارۂ فلکیات کے مطابق آج 28 فروری کی رات رمضان المبارک کا چاند خانۂ کعبہ کے عین اوپر نظر آئے گا، یہ دلکش منظر سعودی عرب کے معیاری وقت کے مطابق رات 10 بج کر 40 منٹ پر دیکھا جا سکے گا۔
فلکیاتی سوسائٹی کے سربراہ انجینئر ماجد ابو زاہرہ نے بتایا کہ فلکیاتی اعتبار سے چاند کا خانۂ کعبہ کے عین اوپر آنا غیر معمولی اہمیت رکھتا ہے۔
مزید پڑھیں: دن کے وقت لی گئی رمضان المبارک کے چاند کی نایاب تصویر جاری
ان کے مطابق زمین کے کسی بھی مقام سے چاند کی سمت کا درست مشاہدہ کر کے خانۂ کعبہ کی سمت کا بآسانی تعین کیا جا سکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق اس طرح کے فلکیاتی مناظر نہ صرف سائنسی لحاظ سے اہمیت رکھتے ہیں بلکہ اہلِ ایمان کے لیے روحانی کشش کا بھی باعث بنتے ہیں۔
