چین کے معروف اداکار شن ژے یوان حال ہی میں ایک گیم شو کے دوران دلچسپ صورتحال کا شکار ہو گئے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
اداکار کو چینی ٹی وی ایک شو میں ان کے آنے والے ڈرامے کی تشہیر کے سلسلے میں دیکھا گیا، جہاں وہ دیگر کاسٹ ممبرز کے ہمراہ شریک تھے۔
ایک سیگمنٹ کے دوران گیم ہارنے پر انہیں بطور سزا پانی کی بالٹی کا سامنا کرنا پڑا اور اسی دوران ان کی وِگ اچانک اُتر گئی، جس پر ساتھی فنکار ہنسی روک نہ سکے۔
how many times are you gonna post about Zheyuan’s wig flying off?
me: yes
and is no one gonna talk about how good looking he was after his wig got splashed the shalalalala part there got me crying#chenzheyuan #陈哲远 #keeprunning pic.twitter.com/Q6XGUvuIpT
— 彩☁️ (@chenzheyuanzi) July 18, 2025
ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ساتھی اداکار نے فوراً ان کی وِگ کو واپس ان کے سر پر درست کیا جبکہ ایک اور اداکار نے کیمرا مین کو ریکارڈنگ روکنے کا اشارہ دیا اور اس دوستانہ ردعمل نے ناظرین کو بھی محظوظ کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شن ژے یوان ان دنوں ایک نئے پروجیکٹ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس کے لیے انہیں اپنے اصل بال کٹوانا پڑے، تاہم ظاہری لُک برقرار رکھنے کے لیے وہ وِگ استعمال کر رہے ہیں۔
اداکار نے یہ ویڈیو خود بھی چینی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کی اور مزاحیہ انداز میں لکھا کہ کچھ نہ کہیں، بس یہ سمجھیں کہ آپ نے کچھ دیکھا ہی نہیں، ٹھیک ہے؟