بھارت کا اندرونی مسائل کو بیرونی رنگ دے کر پاکستان کے خلاف بےبنیاد پروپیگنڈا
بھارت کا جالندھر بم دھماکے میں پاکستان کو ملوث کرنا دراصل فالس فلیگ کا تسلسل ہے
فالس فلیگ کی مکروہ تاریخ رکھنے والی مودی حکومت کے گودی میڈیا کا پاکستان مخالف من گھڑت بیانیہ پھر بےنقاب ہوگیا۔
گودی میڈیا نے جالندھر میں ملٹری کیمپ کے باہر دھماکے کا الزام بغیر تحقیقات اور شواہد کے پاکستان پر دھر دیا۔ بھارت نے جالندھر دھماکے میں ایک نام نہاد ملزم کو گرفتار کرکے اس کا تعلق پاکستان سے جوڑ دیا۔
بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈا کیا کہ جالندھر آئی ای ڈی دھماکہ پاکستان سے کال آنے پر ہوا، گرفتار ملزم بھارتی پنجاب کا رہائشی ہے۔
گودی میڈیا نے مودی کی ایماء پر اندرونی خلفشار کو چھپانے کے لیے نام نہاد ملزم کا نام بھی شہزاد بھٹی بتایا۔
ماہرین کے مطابق بھارت میں جاری خانہ جنگی کی صورتحال کو چھپانے کے لیے مودی حکومت ہمیشہ الزام پاکستان پر دھر دیتی ہے، توانائی بحران، مہنگائی اور دیگر مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے فالس فلیگ آپریشن اور پاکستان پر الزام تراشی بی جے پی حکومت کا وطیرہ ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کا جالندھر بم دھماکے میں پاکستان کو ملوث کرنا دراصل فالس فلیگ کا تسلسل ہے جسے دنیا یکسر مسترد کرچکی ہے، عوامی حلقوں میں بھی یہ بات عام ہو چکی ہے کہ مودی حکومت انتخابات جیتنے سے لے کر اندرونی مسائل پر پردہ ڈالنے کیلئے پاکستان پر الزام تراشی کرتی ہیں۔
