سونا مزید مہنگا؛ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتیں آج پھر بڑھ گئیں
فی تولہ سونے کی قیمت میں 7 ہزار 900 روپے اضافہ
کراچی: ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 7 ہزار 900 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد سونا 5 لاکھ 23 ہزار 962 روپے فی تولہ پر پہنچ گیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 6 ہزار 773 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 49 ہزار 212 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا گیا، جہاں سونا 79 ڈالر بڑھ کر 5 ہزار 12 ڈالر فی اونس کی سطح تک جا پہنچا۔
علاوہ ازیں چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، فی تولہ چاندی 358 روپے مہنگی ہو کر 8 ہزار 404 روپے پر پہنچ گئی۔
