کولمبو، پاک بھارت ٹاکرے سے قبل گرین شرٹس کی بھرپور تیاری
باؤلرز نے نیٹس میں بھرپور ردھم کے ساتھ لائن اور لینتھ پر خصوصی توجہ دی
آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں روایتی حریفوں کے درمیان بڑے مقابلے سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم نے پریماداسا اسٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس سیشن کیا۔
پریکٹس سیشن کے آغاز سے قبل کھلاڑیوں نے فزیکل ٹرینرز کی زیر نگرانی وارم اپ ایکسرسائزز کیں تاکہ جسمانی طور پر مکمل طور پر تیار ہو سکیں۔ اس کے بعد کوچنگ اسٹاف کی نگرانی میں فیلڈنگ، باؤلنگ اور بیٹنگ کی بھرپور مشقیں کی گئیں۔
باؤلرز نے نیٹس میں بھرپور ردھم کے ساتھ لائن اور لینتھ پر خصوصی توجہ دی جبکہ بیٹرز نے مختلف شاٹس کی پریکٹس کرتے ہوئے میچ صورتحال کے مطابق تیاری کی۔ فیلڈنگ ڈرلز میں کیچنگ اور گراؤنڈ فیلڈنگ پر خصوصی کام کیا گیا۔
پاکستان اور انڈیا کے درمیان ہائی وولٹیج مقابلہ کل کولمبو کے پریماداسا اسٹیڈیم میں مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجے کھیلا جائے گا، جس کے لیے شائقین کرکٹ میں بے پناہ جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔
