آئر لینڈ نے عمان کو 96 رنز کے بھاری مارجن سے ہرا دیا
آئرلینڈ نے پہلے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 235 رنز اسکو کئے، عمان کی ٹیم محض 139 رنز ہی بناسکی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بائیسویں گروپ میچ میں آئرلینڈ نے عمان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 96 رنز کے بھاری مارجن سے ہرا دیا ہے۔
گروپ بی میں شامل ٹیموں کے درمیان میچ کولمبو میں کھیلا گیا، جہاں آئرلینڈ کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 235 رنز اسکو کئے، جواب میں عمان کی ٹیم محض 139 رنز ہی بناسکی۔
مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ کا سب سے بڑا اپ سیٹ، زمبابوے کے ہاتھوں آسٹریلیا کو شکست
آئرلینڈ کی جانب سے لورکین ٹکر نے 51 گیندوں پر 94 رنز کی برق رفتار ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی، جبکہ گیریتھ ڈیلانے 56 اور جارج ڈاک ریل 35 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ عمان کی جانب سے صرف عامر کلیم نے 50 اور حماد مرزا نے 46 رنز بنا کر کچھ مزاحمت کی، باقی ٹیم ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔
عمان کی جانب سے شکیل احمد نے تین وکٹیں لے کر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا جو ان کی ٹیم کے کام نہ آسکی۔ جبکہ شاہ فیصل اور عامر کلیم نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ دوسری جانب آئرلینڈ کی جانب سے جوش لٹل نے تین، میتھیو اور بیری نے دو، دو وکٹیں لیں۔
