شوہر کے لیے نازیبا جملہ؛ عائزہ خان پر صارفین کی کڑی تنقید
عائزہ خان نے دانش تیمور کو ‘ دنیا کا سب سے سیکسی شیر’ قرار دے دیا
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان، جو اپنی شاندار اداکاری کے لیے مشہور ہیں، ہمیشہ اپنے شوہر دانش تیمور کی تعریف کرنے سے دریغ نہیں کرتیں۔
حال ہی میں عائزہ خان نے دنیا کے مشہور “سب سے زیادہ سیکسی شیر” کی پوسٹ دیکھی اور اسے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کیا۔
ساتھ ہی انہوں نے سوال کیا کہ ’کیا انٹرنیٹ نے میرے شیر کو نہیں دیکھا؟‘ جبکہ اداکارہ نے دانش تیمور کو بھی ٹیگ کیا، کیونکہ ان کے لیے وہ دنیا کے سب سے سیکسی شیر ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین عائزہ خان کی اس اظہار محبت سے زیادہ متاثر نہیں ہوئے اور اسے “کرینج” قرار دیا، ان کی انسٹاگرام اسٹوری پر مداحوں نے طنزیہ تبصرے کیے۔ ایک نے لکھا کہ “چچوری عائزہ”، کسی نے کہا کہ “اسی لیے وہ تمہارے جیسے تین اور چاہتا ہے۔”
ایک اور صارف نے کہا کہ اسی لیے تعلیم ضروری ہے اور کسی کو چاہیے کہ اسے انٹرنیٹ سے ہٹا دے۔

