کیا ہانیہ عامر واقعی شادی کررہی ہیں؟ وائرل ویڈیو نے تہلکہ مچادیا
ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کے درمیان مبینہ شادی کی افواہیں گردش کررہی ہیں
پاکستانی شوبز کی مقبول اداکارہ ہانیہ عامر حالیہ دونوں سوشل میڈیا پر خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں، جہاں ان کی شادی سے متعلق بیان نے مداحوں کو حیران کردیا ہے۔
گزشتہ چند دنوں سے ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر کے درمیان مبینہ شادی کی افواہیں گردش کر رہی ہیں، جن میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ دونوں رمضان کے مہینے میں نکاح کرنے والے ہیں۔
اسی دوران ایک مداح نے ہانیہ عامر سے سوشل میڈیا پر سوال کیا کہ اگر نکاح ہو رہا ہے تو کیا وہ سحری کے بعد ہوگا یا افطار کے بعد؟ جس پر ہانیہ عامر نے مزاحیہ انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ “دوپہر جمعہ”۔
ہانیہ عامر کے اس مختصر مگر معنی خیز جواب کے بعد سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی اور مداحوں نے اسے شادی کا اشارہ قرار دینا شروع کردیا۔
اگرچہ ہانیہ عامر یا عاصم اظہر کی جانب سے ان خبروں کی باضابطہ تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی، تاہم حالیہ دنوں میں عاصم اظہر کے کنسرٹس میں ہانیہ کی موجودگی اور انسٹاگرام پر ان کے گانوں کا استعمال بھی ان قیاس آرائیوں کو مزید تقویت دے رہا ہے۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک اور ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہے جس میں مبینہ طور پر ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کو چھپ کر ایک ساتھ ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، تاہم اس ویڈیو کے بعد شادی سے متعلق افواہیں مزید تیز ہوگئیں۔
اس کے علاوہ عاصم اظہر کے گھر ہونے والی قوالی نائٹ میں ہانیہ عامر کی شرکت نے بھی مداحوں کو مزید سوچنے پر مجبور کر دیا۔
تاہم، ہانیہ عامر ہمیشہ کی طرح اس بار بھی مداحوں کے سوالات کا جواب شرارتی اور مزاحیہ انداز میں دیتی دکھائی دیں، ان کے جواب کے بعد مداح تذبذب کا شکار ہیں کہ آیا اداکارہ واقعی شادی کا اعلان کررہی ہیں یا یہ بھی محض مذاق ہے۔
