وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ، دو نیشنل گارڈ اہلکا شدید زخمی، مشتبہ افغان حملہ آور گرفتار

وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ، دو نیشنل گارڈ اہلکا شدید زخمی، مشتبہ افغان حملہ آور گرفتار

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مشتبہ شخص کی شناخت 29 سال کے افغان شہری رحمان اللہ لکنوال سے کر لی گئی

امریکی ریاست واشنگٹن میں  وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں  نیشنل گارڈ کے 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔

وائٹ ہاؤس کے قریب ایک شخص نے نیشنل گارڈ کے اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس نے حملہ آور کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، جبکہ جائے وقوعہ کو پولیس ٹیپ سے گھیر لیا گیا۔

 پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کرنے والے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مشتبہ شخص کی شناخت 29 سال کے افغان شہری رحمان اللہ لکنوال سے کر لی گئی ۔ رحمان اللہ 2021 میں امریکا آیا تھا۔

واقعہ کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جس درندے نے یہ حملہ کیا ہے، وہ بھاری قیمت چکائے گا۔

Related posts

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 12 پیسے کی کمی کردی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں اضافہ؛ اگست کے لیے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری

کراچی پورٹ کا نیا ریکارڈ، ایک سال میں 5 کروڑ 54 لاکھ ٹن سے زائد کارگو ہینڈل