پاکستان سنگل ونڈو سروسز کی سبسکرپشن اور رینیول فیس مقرر کر دی گئی

پاکستان سنگل ونڈو سروسز کی سبسکرپشن اور رینیول فیس مقرر کر دی گئی

نوٹیفکیشن کے مطابق گڈز ڈیکلریشن فیس سامان کی مالیت کے مطابق وصول کی جائے گی

وفاقی حکومت نے پاکستان سنگل ونڈو سروسز کی سبسکرپشن اور رینیول فیس مقرر کر دی ہے، ایف بی آر کے مطابق پی ایس ڈبلیو اور ایس ای سی پی ویری فیکیشن فیس 500 روپے مقرر کی گئی ہے۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق گڈز ڈیکلریشن فیس سامان کی مالیت کے مطابق وصول کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کی شرائط؛ ایف بی آر نے ڈاکٹرز، بیوٹی پارلرز اور پینٹ سیکٹر کا آڈٹ شروع کر دیا

نوٹیفکیشن کے مطابق 50 ہزار روپے تک مالیت پر کوئی فیس عائد نہیں ہوگی، 50  ہزار سے 1 لاکھ روپے مالیت پر 500 روپے،1  لاکھ سے 10 لاکھ روپے مالیت پر 750 روپے، 10   لاکھ سے 50 لاکھ روپے مالیت پر 1,000 روپے، 50  لاکھ سے 1 کروڑ روپے مالیت پر 1,250 روپے، 1  کروڑ سے 2.5 کروڑ روپے کی گڈز پر فیس 1,500 روپے اور 2.5 کروڑ روپے سے زائد مالیت پر گڈز ڈیکلریشن فیس 2,000 روپے مقرر کی گئی ہے۔

Related posts

پاکستان نے پہلے ہاکی ٹیسٹ میں جنوبی کوریا کو شکست دے دی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

چارٹر آف اکانومی وقت کی ضرورت، مگر مفادات کے تصادم سے پاک پالیسی سازی ناگزیر