سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی؛ فی تولہ سونا کتنے کا ہوگیا؟ – بول نیوز

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، فی تولہ سونا کئی ہزار روپے سستا ہوگیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز ایند جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونا 9100 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 30 ہزار 662 روپے پر آگیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 7799 روپے کی کمی دیکھی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 69 ہزار 223 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں بھی گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے، جہاں سونا 91 ڈالر سستا ہوکر 4083 ڈالر فی اونس پر آگیا۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی نمایاں کمی ریکارڈ ہوئی، فی تولہ چاندی 209 روپے سستی ہوکر 5313 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

Related posts

جلنے کے خطرے کے خدشات کے بعد دبئی پولیس نے وائرل ‘سلیم ان مائیکرو ویو’ چیلنج کے خلاف خبردار کیا ہے۔

اس موسم گرما میں تنہا پرواز: ایمریٹس 3,500 سے زیادہ نوجوان مسافروں کے استقبال کے لیے تیار ہے۔

متحدہ عرب امارات کا موسم: دبئی آج 41 ڈگری سینٹی گریڈ کا تجربہ کرے گا، کیونکہ ہفتے کے آخر میں ساحل سمندر کے موافق حالات لاتے ہیں