پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں؛ ڈیزل مہنگا، پیٹرول کی قیمت برقرار – بول نیوز

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں؛ ڈیزل مہنگا، پیٹرول کی قیمت برقرار

ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے جبکہ پیٹرول کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

اسلام آباد: حکومت نے اگلے پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی تازہ قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔

وفاقی وزارتِ خزانہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے جبکہ پیٹرول کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 284 روپے 44 پیسے فی لٹر مقرر کردی گئی ہے۔

دوسری جانب پیٹرول کی قیمت 265 روپے 45 پیسے فی لٹر برقرار رہے گی۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوچکا ہے اور یہ نرخ آئندہ 15 روز تک نافذ العمل رہیں گے۔

Related posts

بولڈ ڈریسنگ پر مائرہ خان سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئیں

ایمان فاطمہ کے ساتھ ندیم نانی والا کی ویڈیو وائرل؛ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

نمرہ خان اور زین حامد کی راہیں جدا، بالآخر طلاق کی تصدیق ہوگئی