میوزیم میں رکھا قیمتی فن پارہ عملے نے آئینہ سمجھ کر صاف کردیا – بول نیوز

میوزیم میں رکھا قیمتی فن پارہ عملے نے آئینہ سمجھ کر صاف کردیا

انورٹڈ سنٹیکس 16‘ نامی یہ فن پارہ دراصل دھول سے ڈھکے ہوئے ایک آئینے پر مشتمل تھا

یہ انوکھا واقعہ تائیوان کے کیلونگ میوزیم آف آرٹ میں پیش آیا جہاں ایک مقامی فنکار کا فن پارہ نمائش کے لیے رکھا گیا تھا، تاہم میوزیم میں صفائی پر مامور ایک شخص نے اسے آئینہ سمجھ کر صاف کردیا۔

’انورٹڈ سنٹیکس 16‘ نامی یہ فن پارہ دراصل دھول سے ڈھکے ہوئے ایک آئینے پر مشتمل تھا، جسے لکڑی کے ایک سادہ بورڈ پر نصب کیا گیا، اس آئینے کے وسط میں ایک دھبہ تھا جس میں متوسط طبقے کے   معاشرے کی ثقافتی بیداری کی نمائندگی کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: فرانس کے لوور میوزیم میں بڑی چوری، نایاب شاہی زیورات صرف سات منٹ میں غائب

’انورٹڈ سنٹیکس 16‘ کو ڈھانپنے والی دھول کی یہ موٹی تہہ گزشتہ 40 برس میں جمع ہوئی تھی اور اس آرٹ ورک کا ایک لازمی اور اہم حصہ تھی، تاہم  کیلونگ میوزیم آف آرٹ کے عملے کی مدد کرنے والے ایک رضاکار نے اس مٹی اور دھول کی فنکارانہ اہمیت کو نہ پہچانتے ہوئے، اسے ٹوائلٹ پیپر سے صاف کرکے ناقابل تلافی نقصان پہچایا۔

میوزیم کے نائب ڈائریکٹر چنگ ٹنگ چنگ نے کہا کہ اس غلطی کے بعد محکمے نے فن پارے کے مالک سے فوری رابطہ کیا اور معافی مانگی، اور فی الحال وہ فنکار سے ممکنہ معاوضے پر بات چیت کر رہے ہیں۔

Related posts

حکومت نے آج پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جولائی میں کم ہوکر 32 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہ گیا

پی ایس ایل 12 کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا