ڈکی بھائی کے خلاف جوا ایپ کیس میں بڑی پیشرفت – بول نیوز

ڈکی بھائی کے خلاف جوا ایپ کیس میں بڑی پیشرفت

درخواستِ ضمانت میں این سی سی آئی اے سمیت دیگر متعلقہ اداروں کو فریق بنایا گیا ہے۔

جوا ایپ کی پروموشن کے مقدمے میں گرفتار یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کی ضمانت کی درخواست عدالت نے سماعت کے لیے مقرر کردی ہے، تاہم کیس کی سماعت پیر کے روز جسٹس شہرام سرور کریں گے۔

اس سے قبل جسٹس فاروق حیدر نے ذاتی وجوہات کی بنا پر ڈکی بھائی کا کیس سننے سے معذرت کرلی تھی، جس کے بعد معاملہ نئے بینچ کو بھجوا دیا گیا۔

درخواستِ ضمانت میں این سی سی آئی اے سمیت دیگر متعلقہ اداروں کو فریق بنایا گیا ہے۔

 ڈکی بھائی کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ انہیں بیرونِ ملک روانگی کے دوران ایئرپورٹ سے این سی سی سی آئی اے نے گرفتار کیا، حالانکہ انہیں کبھی بھی نوٹس جاری کرکے طلب نہیں کیا گیا۔

درخواست میں مزید بتایا گیا کہ ڈکی بھائی کو جسمانی ریمانڈ پر 10 روز تک این سی سی آئی اے کی تحویل میں رکھا گیا، اس لیے انہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔

Related posts

حکومت نے آج پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جولائی میں کم ہوکر 32 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہ گیا

پی ایس ایل 12 کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا