اسرائیلی جارحیت غزہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہے، دفتر خارجہ


ترجمان دفتر خارجہ پاکستان / فائل فوٹو

اسرائیلی جارحیت غزہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ دفتر خارجہ آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور دیتے ہوئے القدس کو فلسطین کا دارالحکومت تسلیم کرنے کامؤقف دہرادیا۔

جاری بیان میں دفترخارجہ نے غزہ امن معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیوں کی سخت مذمت کی۔ترجمان دفترخارجہ نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیلی خلاف ورزیوں کوفوری روکے ۔

انہوں نے کہا کہ عالمی ادارے جنگ بندی کے مکمل نفاذ اور فلسطینی عوام کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

مزید برآں پاکستان نے فلسطینی عوام کے حقِ خودارادیت اور اُن کی جدوجہدِ آزادی کے لیے اپنی غیر متزلزل حمایت کااعادہ کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے اسرائیلی جارحیت کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔

Related posts

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 12 پیسے کی کمی کردی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں اضافہ؛ اگست کے لیے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری

کراچی پورٹ کا نیا ریکارڈ، ایک سال میں 5 کروڑ 54 لاکھ ٹن سے زائد کارگو ہینڈل