پختونخوا حکومت سے واپس کی گئی بلٹ پروف گاڑیاں فوری بلوچستان بھیج دیں گے، محسن نقوی

پختونخوا حکومت سے واپس کی گئی بلٹ پروف گاڑیاں فوری بلوچستان بھیج دیںگے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اعلان کردیا۔ انہوں  نے کہاکہ  اس اقدام کا مقصد بلوچستان میں دہشتگردی کے خلاف کارکردگی کو مضبوط بناناہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے یہ اعلان وزیرِ اعلیٰ بلوچستان  سرفراز بگٹی کی درخواست کے جواب میں کیا۔

محسن نقوی نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ (سابقہ ٹوئٹر) پر لکھاکہ

وزیراعلیٰ صاحب!کام مکمل ہو گیا۔ یہ بلٹ پروف گاڑیاں انسدادِ دہشتگردی کی کارکردگی بڑھانے کے لیے فوری طور پر بلوچستان بھیج دی جائیں گی۔ آپ کے نوٹس لانے کا شکریہ۔

اس سے قبل سرفراز بگٹی نے وفاقی وزیر داخلہ سے اپیل کی تھی کہ اگرپختونخوا حکومت ان بلٹ پروف گاڑیوں کولینے سے انکار کر رہی ہے تو انہیں حکومتِ بلوچستان کو منتقل کر دیا جائے۔

واضح رہے کہ بلوچستان نے پچھلے برسوں میں بار بار حفاظتی سازوسامان اور اضافی وسائل فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ختونخوا میں بھی سیکیورٹی ضروریات کے باعث بعض اوقات سامان کی تقسیم اور تقاضے تبدیل ہوتے رہتے ہیں۔

وفاقی سطح پر اس قسم کے مئؤثر ردِ عمل سے صوبائی تعاون اور وسائل کی بروقت منتقلی کی راہ ہموار ہوتی ہے۔

Related posts

ہاکی کے سُنہرے دن واپس لانے کے لیے پی ایچ ایف نے بڑا فیصلہ کر لیا

پاکستان والی بال ٹیم کاوا چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئی

ایک سال میں گردشی قرضہ 779 ارب روپے کم، بجلی کمپنیوں کے نقصانات میں بھی گراوٹ