افغان جارحیت ناقابل قبول، پاکستان خودمختاری کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے، صدر آصف زرداری

 صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے افغانستان کی حالیہ جارحیت پر سخت ردعمل دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پاکستان اپنی علاقائی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر سطح پر پرعزم اور تیار ہے۔

صدر زرداری نے کہا کہ افغان قیادت کی جانب سے کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی سے منہ موڑنا نہ صرف ناانصافی ہے بلکہ امتِ مسلمہ کے اجتماعی موقف سے انحراف کے مترادف بھی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمیشہ سے مظلوم کشمیری عوام کی حمایت کرتا آیا ہے اور جموں و کشمیر پر کسی بھی گمراہ کن مؤقف یا تنازع کو کبھی تسلیم نہیں کرے گا۔

صدرِ مملکت نے خبردار کیا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان آج کے دور میں خطے کے امن و استحکام کے لیے سب سے بڑے خطرات بن چکے ہیں، جن سے نمٹنے کے لیے علاقائی سطح پر سنجیدہ اور اجتماعی اقدامات ناگزیر ہو چکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایک پرامن ہمسایہ ملک کے طور پر اپنے اصولی مؤقف پر قائم ہے، تاہم قومی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ ممکن نہیں۔

صدر زرداری نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان نہ صرف اپنی سرزمین کے دفاع بلکہ خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے بھی ہر ممکن اقدام کرتا رہے گا۔

Related posts

عائزہ خان کے بولڈ لک پر مداح حیران؛ سوشل میڈیا پر تبصروں کی بھرمار

آئی سی سی کا دو رکنی وفد بنگلہ دیش پہنچ گیا، بی سی بی سے متعلق امور کا جائزہ شروع

لبنان اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق ہوگیا، امریکا کا اعلان