راولپنڈی میں تعلیمی سرگرمیاں بحال، کل سے تمام اسکول کھل جائیں گے

شہر میں امن و امان کی صورتحال کے پیشِ نظر بند کیے گئے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے کل سے دوبارہ کھل جائیں گے۔ اس بات کی تصدیق ایپسما شمالی پنجاب کے صدر ابرار احمد خان نے بھی کر دی ہے۔

ابرار احمد خان کے مطابق امن و امان کی وجہ سے تعلیمی سرگرمیوں کی معطلی نے طلباء کی تعلیم کو شدید متاثر کیا، جس پر والدین اور اساتذہ میں تشویش پائی جاتی تھی۔

تاہم اب حالات بہتر ہونے کے بعد پنجاب ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ویب سائٹ پر بھی ادارے کھلنے کی اطلاع جاری کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق راولپنڈی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے بھی تمام اسکولز، کالجز اور تعلیمی مراکز کل سے کھولنے کا اعلان کیا ہے، اور ضلعی انتظامیہ نے معمول کے مطابق تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت دے دی ہے۔

Related posts

پیٹرولیم ڈیلرز نے ہڑتال مؤخر کردی

ڈیوڈ وارنر کی ایک غلطی نے سب کچھ داؤ پر لگا دیا، کپتانی چھننے کا خطرہ منڈلانے لگا

معاشی بحالی پرعالمی اعتماد مزید مستحکم، عالمی کریڈٹ ریٹنگ نے پاکستان کی ریٹنگ مزید بہتر کردی