انہوں نے تمہیں بھی پھینٹ ڈالا ! خواجہ آ صف کا افغان حکومت پر طنز

انہوں نے تمہیں بھی پھینٹ ڈالا ! خواجہ آ صف کا افغان حکومت پر طنز۔ وزیر دفاع نے اپنے ایکس اکائونٹ سے مودی کی تصویر کے ساتھ ایک ٹوئٹ کرکے افغان حکومت کے زخموں پر نمک چھڑک دیا۔

وزیردفاع خواجہ آصف پاکستان کے ان  سیاستدانوں میں سے ایک ہیں جو لگی لپٹی رکھے بغیر بات کرنے کے عادی ہیں۔

خواجہ آصف جارحانہ گفتگو کے حوالے سے کافی مشہور ہیں ۔ وہ ملکی اور بین الاقوامی میڈیا سے گفتگو کے دوران ہمیشہ ہی بے باکی کے ساتھ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہیں۔

ایسا ہی کچھ انہوں نے گزشتہ شب افغان جارحیت کے بعد پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کے بعد کیا۔

انہوں نے مودی کے تصویر کے ساتھ افغان حکومت کے لئے ایک طنزیہ ٹوئٹ کیا۔ جسے بین الاقوامی میڈیا کی جانب سے بھی شہ سرخیوں کا حصہ بنایا گیا۔

Related posts

آخری وسل کے بعد کی کہانی

سنیتا مارشل نے متنازع پوڈ کاسٹ سے متعلق خاموشی توڑ دی

ایمان فاطمہ سے صلح کی خبروں پر رجب بٹ کا بڑا بیان سامنے آگیا