نمک حرام ، کس نے تجھے گلے لگایا تھا ؟ نغمہ سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنے لگا

نمک حرام ، کس نے تجھے گلے لگایا تھا ؟  نغمہ سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنے لگا ۔ افغانستان کی جارحیت کے بعد پاک فوج نے جنگی محاذ پر دشمن کے دانت کھٹے کردیے۔

ساتھ ہی سوشل میڈیا کے محاذ پر بھی صارفین پاک فوج کی حمایت پر اٹھ کھڑے ہوئے ۔ ایک نغمہ ’’نمک حرام‘‘  ریلیز کر دیا گیا جو اس وقت ٹرینڈنگ میں ہے۔

’’سندور والوں کو چھوڑا نہ تندور والوں کو چھوڑیں گے‘‘، ’’سپرپاور کون ؟ اب پتہ چل جائے گا ‘‘ ۔ ’’ افغانستان اسلامی ملک تو ہے برادر ملک نہیں‘‘۔

پاکستانی سوشل میڈیا صارفین بھی کسی سے پیچھے نہیں رہے  ۔ جب بات وطن کی جغرافیائی سرحدوں تک آئی تو افغان طالبان کی بھی خوب چھترول کر ڈالی ۔

 میدان جنگ میں جہاں جوانوں نے محاذ سنبھالا وہیں سوشل میڈیا صارفین نے بھی سوشل فورم پر افغانستان کو پاکستان کے احسانات یاد دلانے  میں اپنا بھرپور حصہ ڈالا۔

مختلف نوعیت کے تجزیے و تبصروں کا سلسلہ جاری ہے ۔ پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کی اکثریت کا کہنا ہے کہ اب افغانستان کو فیصلہ کرنا ہی ہوگا کہ اس کی  اصل  سمت کس جانب ہے ۔

Related posts

ملازمت کے خاتمے سے گولڈن ویزا تک: دبئی کے ایک مواد تخلیق کار کی وائرل ویڈیوز نے اس کی زندگی کیسے بدل دی۔

ہجری نیا سال: دبئی کے اسکولوں، یونیورسٹیوں میں عام تعطیل کا اعلان

ثناء جاوید نے خواتین کو زندگی کا اہم سبق سکھا دیا