اسلام آباد: پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ سے قبل جناح اسٹیڈیم کے وی آئی پی اسٹینڈ میں ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی۔
اے ایف سی ایشین کپ سعودی عرب 2027 کوالیفائر میچ سے قبل اسٹیڈیم کے وی آئی پی اسٹینڈ کے باتھ روم سے پانی داخل ہوگیا، جس سے ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی اور میچ تاخیر کا شکار ہوگیا۔
اطلاع ملنے پر صفائی کا عملہ فوری طور پر موقع پر پہنچا اور اسٹینڈ سے پانی نکالنے میں مصروف رہا، جبکہ کھلاڑی پریکٹس میں مصروف رہے۔
پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ جناح اسٹیڈیم اسلام آباد میں دوپہر 2 بجے شروع ہوا تھا جو اس ناخوشگوار واقعے کے بعد تاخیر کا شکار ہوگیا۔
