کراچی: ملک بھر میں سونا مزید سستا ہوگیا اور آج بھی قیمت میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ایک تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار 1 سو روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 24 ہزار 836روپے ہوگئی اسی طرح دس گرام سونےکی قیمت 3515 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 64 ہزار228 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں 41 ڈالرکی کمی سےفی اونس سونا 4024 ڈالر پر آگیا تاہم چاندی کی قیمت بڑھ گئی۔
25روپے کے اضافے سےفی تولہ چاندی کی قیمت6349روپے ہوگئی جبکہ 10گرام چاندی کی قیمت22 روپے کے اضافے سے5443 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی58.70ڈالرپرپہنچ گیا۔
