پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، ٹریڈنگ عارضی طور پر روک دی گئی
مارکیٹ میں بھاری فروخت کے دباؤ کے باعث بینچ مارک KSE-100 انڈیکس ابتدائی منٹوں میں ہی 6 فیصد سے زائد گر گیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پیر کے روز شدید مندی دیکھنے میں آئی جس کے باعث کاروبار عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔
مارکیٹ میں بھاری فروخت کے دباؤ کے باعث بینچ مارک KSE-100 انڈیکس ابتدائی منٹوں میں ہی 6 فیصد سے زائد گر گیا۔ صبح تقریباً 9:22 بجے تک انڈیکس 9,780 پوائنٹس یا 6.21 فیصد کمی کے بعد 147,715 پوائنٹس کی سطح تک آ گیا۔
شدید گراوٹ کے باعث مارکیٹ میں مارکیٹ ہالٹ (Market Halt) ٹرگر ہوگیا جس کے بعد کچھ وقت کے لیے ٹریڈنگ عارضی طور پر روک دی گئی۔
مزید پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں ہفتہ وار مندی، مارکیٹ منفی زون میں بند
تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث سرمایہ کاروں نے بڑے پیمانے پر فروخت شروع کی جس سے مارکیٹ شدید دباؤ کا شکار ہوگئی۔
دوسری جانب سرمایہ کاروں کی نظریں آج ہونے والے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس پر بھی مرکوز ہیں، جہاں شرح سود میں ممکنہ اضافے کے خدشات کے باعث مارکیٹ میں بے چینی دیکھی جا رہی ہے۔
