موٹروے ایم 5 بارہویں روز بھی بند، بحالی کا کام جاری

جلالپور پیروالا: دریائے ستلج میں سیلابی پانی کے دباؤ کے باعث موٹروے ایم 5 گزشتہ 12 روز سے ٹریفک کے لیے بند ہے۔

موٹروے انتظامیہ کے مطابق سیلابی پانی نے موٹروے کو 11 مختلف مقامات سے متاثر کیا ہے۔

این ایچ اے کی جانب سے متاثرہ حصوں کو محفوظ بنانے کے لیے بھاری پتھر ڈال کر پشتوں کو مضبوط کیا جا رہا ہے تاکہ پانی کے دباؤ کو کم کیا جا سکے۔

مزید پڑھیں: پنجاب میں موٹروے غیر محفوظ، رحیم یارخان کے قریب 2 افراد کو اغوا کرلیا گیا

حکام کا کہنا ہے کہ ملتان سے اوچ شریف تک موٹروے ٹریفک کے لیے بند رہے گی اور بحالی کے بعد ہی دوبارہ کھولی جائے گی۔

موٹروے انتظامیہ کے مطابق مسافروں کے لیے متبادل پلان پر عملدرآمد جاری ہے تاکہ ٹریفک کو دیگر راستوں پر منتقل کیا جا سکے۔

عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ سفر سے قبل متبادل راستوں اور تازہ صورتحال سے متعلق آگاہی حاصل کریں۔

Related posts

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 12 پیسے کی کمی کردی

ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں اضافہ؛ اگست کے لیے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری

کراچی پورٹ کا نیا ریکارڈ، ایک سال میں 5 کروڑ 54 لاکھ ٹن سے زائد کارگو ہینڈل