اسرائیل کو لگام دی جائے،مزید برداشت نہیں کرسکتے، اردوان کا جذباتی خطاب

ترک صدر طیب اردوان نے غزہ پر مسلط کردہ جنگ کو انسانیت کے لیے سیاہ ترین باب قرار دیدیا۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے جذباتی خطاب کیا ۔

طیب اردوان نے اپنی تقریر کے دوران دل دہلا دینے والی تصاویر دکھائیں ۔ جن میں بھوک سے بلکتی فلسطینی خواتین خالی برتن لیے کھڑی ہیں اورشدید غذائی قلت کا شکاربچے نظرآرہے تھے۔

انہوں نے کہاکہ اسرائیل کوعالمی قوانین کا پاس نہیں،اسے لگام دی جائے۔ ان کاکہناتھاکہ اسرائیل بے قابو ہوچکا،ہم اس کے جنون کو مزید برداشت نہیں کرسکتے۔

اردوان نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی نسل کشی کی کھل کرمذمت کی۔

صدرطیب اردوان نے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت پرخاموش رہنے والے بھی اس گھناؤنے جرم میں برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل بمباری روک کر انسانی امداد کو بلا رکاوٹ غزہ میں داخل ہونے دے۔

ترک صدر نے عالمی برادری کو متنبہ کیاکہ اس جارحیت، قحط اورنسل کشی پر خاموش رہے تو یہ سنگین جرم کے مترادف ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ اسرائیل نے نہ صرف غزہ اورمغربی کنارے بلکہ شام، ایران، یمن اور لبنان پر بھی حملے کیے۔ ان کا کہناتھاکہ اسرائیل پورے خطے کے امن کے لئے خطرہ ہے۔

انھوں نے سوال کیا کہ کیا یہ اقوام متحدہ کے میزبان ملک کے معاہدے کی خلاف ورزی ہے اور اس پر کون جوابدہ ہوگا۔

Related posts

دبئی آر ٹی اے نے ہیسا اسٹریٹ ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کھول دیا، سفر کے وقت کو چار منٹ تک کم کر دیا۔

سی ڈی اے نے فوسٹر فیملیز کمیٹی کے اجلاس کے ذریعے دبئی کے متبادل نگہداشت کے نظام کو مضبوط کیا۔

مودی کی اسرائیل نواز پالیسی، بھارت کی نام نہاد اسٹریٹجک خودمختاری پر سوال اٹھنے لگے