شہباز شریف کی آسٹریا کے چانسلر سے ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق

وزیراعظم شہباز شریف کی جمہوریہ آسٹریا کے وفاقی چانسلرکرسچن اسٹاکر (Christian Stocker) سے ملاقات  کی۔ جس میں دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیاگیا۔

 ملاقات کے دوران وزیراعظم نے پاکستان کی طرف سے آسٹریا کے ساتھ باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے پر زور دیا۔

انہوں نے تجارت، سیاحت، موسمیاتی تبدیلی اور تعلیم کو دونوں ممالک کے مابین مثبت تعاون کی ممکنہ راہوں کے طور پر اجاگر کیا اور دوطرفہ تجارتی تعلقات کے فروغ کی ضرورت پربھی زور دیا۔

 آسٹریا کے چانسلر نے ملاقات پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں ممالک کے درمیان تعاون کی نئی راہوں کے لیے مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور آسٹریا کے درمیان سیاحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے لیے وفود کے تبادلے پر اتفاق کیا۔

Related posts

پیٹرولیم ڈیلرز نے ہڑتال مؤخر کردی

ڈیوڈ وارنر کی ایک غلطی نے سب کچھ داؤ پر لگا دیا، کپتانی چھننے کا خطرہ منڈلانے لگا

معاشی بحالی پرعالمی اعتماد مزید مستحکم، عالمی کریڈٹ ریٹنگ نے پاکستان کی ریٹنگ مزید بہتر کردی