تیکنیکی مسئلہ یا کچھ اور؟ اسرائیل کے غزہ پر مظالم کے تذکرے پر اقوام متحدہ میں مائیک بند

تیکنیکی مسئلہ یا کچھ اور؟ اسرائیل کے غزہ پر مظالم کے تذکرے پراقوام متحدہ میں مائیک بند ہوگئے۔ یہ نشاندہی ایک ترک خبرساں ادارے نے کی۔

رپورٹ کے مطابق عالمی رہنمائوں بالخصوص مسلم ممالک کے سربراہان کی تقاریرکے دوران مائیک بند ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مائیک بند ہونے کی وجہ تکینیکی بھی ہوسکتی ہے۔ تاہم اس حوالے سے حقائق کا سامنے آنا ضروری ہے۔

مائیک بند ہونے محض اتفاق نہیں کیوں ایسا ترک صدر رجب طیب اردوان،انڈونیشیا کے صدر جکو ویدودو کی تقریروں کے دوران عین اس وقت ہوا جب وہ فلسطینی ریاست کے حوالے سے بات کررہے تھے۔

جب کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی بھی تقریرکے دوران غزہ میں شہریوں کی ہلاکتیں،انسانی حقوق کی پامالی کی بات کرنے لگے ان کا مائیک بھی بند ہوگیا۔

اقوام متحدہ کے عملے اور اس اہم اجلاس کے تکنیکی عملے نے دعویٰ کیا ہے کہ مائیکرو فون کے بند ہونے کی وجوہات صرف اور صرف تکنیکی نوعیت کی ہیں۔

ترکیہ ٹو ڈے کے مطابق مائیک خود کار طریقے کار کے تحت خود بخود بند ہوگئے تھے۔

Related posts

حکومت نے آج پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جولائی میں کم ہوکر 32 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہ گیا

پی ایس ایل 12 کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا