پاکستان اوربھارت سمیت 7جنگیں ختم کرائیں، کبھی اقوام متحدہ نے رابطہ نہیں کیا، ٹرمپ

پاکستان اوربھارت سمیت 7جنگیں ختم کرائیں، کبھی اقوام متحدہ نے رابطہ نہیں کیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی امن میں اقوام متحدہ کے کردار پر تنقید کردی۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 80ویں سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ نے کہاکہ اقوام متحدہ اپنی عمارت کی اسکلیٹراورٹیلی پرومپٹرٹھیک نہیں رکھ سکا۔

انہوں نے کہاکہ جنرل اسمبلی میں خطاب کرکے خوشی محسوس کر رہا ہوں۔ ان کا کہناتھاکہ دنیا کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے، امریکا دنیا میں قیام امن کے لیے کردار ادا کرے گا۔

میرے آنے کے بعد امریکا میں سنہرا دور شروع ہوا

ٹرمپ نے کہاکہ میرے آنے کے بعد صورتحال بدلی، سال پہلےامریکاکی حالت بری تھی میری قیادت میں بڑی تبدیلیاں آئیں۔ ان کا کہناتھاکہ میری لیڈر شپ میں امریکا کی تاریخ کا سنہرا دور ہے۔

امریکی صدر نے کہاکہ امریکا کی معیشت مضبوط اور سرحدیں محفوظ ہیں،آج مضبوط معیشت، مضبوط ملٹری اور مضبوط دوستیاں ہیں۔

انہوں نے کہاکہ امریکا اپنی گولڈن ایج سے گزر رہا ہے،گزشتہ سال امریکی انتظامیہ کی وجہ سے ایسی مہنگائی آئی جو پہلے کبھی نہیں دیکھی۔

ان کا کہناتھاکہ آج ہم نے امریکا میں مہنگائی کو شکست دے دی ہے۔

امن کے لئے حماس کو تمام اسرائیلی قیدی چھوڑنے ہونگے

مشرق سطیٰ کی صورتحال پر انہوں نے کہاکہ کہ  معاہدہ ابراہیمی پر بات چیت چل رہی ہے۔ ان کاکہناتھاکہ امریکا اپنے مفادات اور خودمختاری کا سختی سے دفاع کرے گا۔

انہوں نے کہاکہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے کوششیں کر رہے ہیں، فلسطین کو تسلیم کرنا حماس کے لیے زبردست انعام ہے۔ انہوں نے کہاکہ غزہ میں جنگ فوری روکنا ہوگی، امن کے لیے بات کرنا ہوگی۔

امریکی صدر نے کہاکہ حماس کو تمام اسرائیلی یرغمالی چھوڑنا ہونگے۔ ان کا کہناتھاکہ پھر کہتا ہوں فلسطینی ریاست میں حماس کا کوئی کردار نہیں ہونا چاہئے۔

دہشت گردی پھیلانے کا اصل ذمہ دار ایران قرار

امریکی صدر نے ایران کو دہشت گردی پھیلانے کا اصل ذمہ دار ٹھہرادیا۔ انہوں نے کہاکہ  آپریشن مڈنائٹ ہیمر میں ایران کے ایٹمی اثاثے تباہ کردیئے۔

Related posts

تدویر گروپ اور الخیل اسکوائر نے ویسٹ مینجمنٹ فریم ورک تیار کرنے کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔

قومی جونیئر اسکواش ٹیم میڈلز کے خواب لیے چین پہنچ گئی

ایران پر ممکنہ حملے کی بازگشت، امریکا میں نئی سیاسی کھینچا تانی شروع