ایشیاکپ سپر فور مرحلہ؛ سری لنکا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

ابوظہبی: ایشیاکپ 2025 سپر فور مرحلے کے میچ میں سری لنکا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان ایشاکپ 2025 کے سپر فور مرحلے کا میچ ابو ظہبی کے اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جس میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹاس کے موقع پر قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا دونوں ٹیمیں اچھی ہیں جب کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

دوسری جانب سری لنکن کپتان چرتھ اسالنکا نے کہا کہ ٹاس جیتتے تو ہم بھی پہلے فیلڈنگ کرتے، سری لنکا کی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، کامل مشہارا اور دونیتھ ویلا لگے کی جگہ مہیش تھیکشانا اور چمیکا کرونا رتنے کو شامل کیا گیا ہے۔

Related posts

شارجہ نے اتحاد ریل تک رسائی کے منصوبے کے حصے کے طور پر ٹریفک کے موڑ کا اعلان کیا۔

سمر ریسٹورنٹ ویک 50 سے زیادہ فیملی فرینڈلی ریستوراں میں خصوصی مینوز کے ساتھ واپس آتا ہے۔

جلنے کے خطرے کے خدشات کے بعد دبئی پولیس نے وائرل ‘سلیم ان مائیکرو ویو’ چیلنج کے خلاف خبردار کیا ہے۔